ارجن کپور امریکی اداکارہ کی محبت میں گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 11 جولائی 2018
گزشتہ دنوں ارجن کپور کی ارباز خان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ کے ساتھ دوستی نے بھی میڈیا میں خوب جگہ بنائی۔ فوٹو : فائل

گزشتہ دنوں ارجن کپور کی ارباز خان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ کے ساتھ دوستی نے بھی میڈیا میں خوب جگہ بنائی۔ فوٹو : فائل

 ممبئی: بھارتی اداکار ارجن کپور مشہور امریکی اداکارہ کی محبت میں گرفتار ہوگئے ہیں اور اس بات کا اعلان انہوں نے انسٹاگرام پر کیا۔

بھارتی اداکار ارجن کپور کا شمار بالی وڈ کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے انتہائی کم عرصے میں فلم انڈسٹری میں مقبولیت حاصل کی، ارجن کپور اب تک متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھاچکے ہیں جن میں عشق زادے، کی اینڈ کا، غنڈے، 2 اسٹیٹس اور مبارکاں شامل ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ارجن کپور اور جیکولین میں پھر قربتیں بڑھنے لگیں

ارجن کپور کی گزشتہ دنوں ارباز خان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ کے ساتھ دوستی نے بھی میڈیا میں خوب جگہ بنائی جب کہ ارباز خان اور اہلیہ ملائکہ اروڑہ کے درمیان علیحدگی کی ایک وجہ ارجن کپور کو قرار دیا گیا تاہم ارجن کپور کو کس اداکارہ سے محبت ہے اس کا نام انہوں نے خود ہی بتادیا ہے۔

ارجن کپور نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر امریکی اداکارہ چارلیز تھیرون کی تصویر شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں چارلیز تھیرون سے محبت ہے۔ اب یہ محبت واقعی سچی ہے یا صرف انسٹاگرام تک محدود ہے اس بارے میں تو ارجن کپور خود ہی بتاسکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔