ہم غیر معمولی طاقتوں سے لڑرہے ہیں جو مستحکم پاکستان نہیں دیکھ سکتیں، آرمی چیف

ویب ڈیسک  بدھ 11 جولائ 2018
آرمی چیف کا ہارون بلور کی شہادت پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت، آئی ایس پی آر۔ فوٹو: فائل

آرمی چیف کا ہارون بلور کی شہادت پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت، آئی ایس پی آر۔ فوٹو: فائل

 راولپنڈی:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہم غیر معمولی طاقتوں سے لڑرہے ہیں جو ایک مستحکم اور پر امن پاکستان نہیں دیکھ سکتیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہارون بلور کی شہادت پر ان کے اہل خانہ اور اے این پی سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گرد حملے کی مذمت کی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم غیر معمولی طاقتوں سے لڑرہے ہیں، جو ایک مستحکم اور پر امن پاکستان نہیں دیکھ سکتیں جب کہ ہمارا عزم غیر متزلزل ہے اور انشاء اللہ ہم انہیں شکست دے کر رہیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پشاور میں خودکش حملہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران خودکش دھماکےمیں اے این پی کے مرحوم رہنما بشیر بلور کے بیٹے ہارون بلور سمیت 20 افراد شہید ہوگئے تھے۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔