نواز شریف کے بیٹوں کے ریڈ وارنٹ کیلیے نیب کی درخواست نامکمل قرار

ویب ڈیسک  بدھ 11 جولائ 2018
ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10 ، مریم نواز کو 7 اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے فوٹو: فائل

ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10 ، مریم نواز کو 7 اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزارت داخلہ نے نوازشریف کے بیٹوں کے ریڈ وارنٹ کے لیے نیب کی درخواست نامکمل قرار دے دی۔

نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کی روشنی میں نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسین اور حسن نواز کی انٹر پول کے ذریعے گرفتاری کے لیے نیب نے وزارت داخلہ کو درخواست دی تھی تاہم وزارت داخلہ نے نیب کی ریڈ وارنٹ کی درخواست کو نامکمل قرار دے دیا۔ جس کے بعد وزارت داخلہ نے کوائف مکمل ہونے تک انٹرپول سے رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10 ، مریم نواز کو 7 اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جب کہ حسین اور حسن نواز کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔