- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
سلمان خان کو ’’سنجو‘‘ کی کامیابی ہضم نہ ہوئی
ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کو ’’سنجو‘‘کی کامیابی نہ بھائی انہوں نے اپنے قریبی دوست سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم دیکھنے کے بجائے امریکا کے ٹور کو ترجیح دی۔
’’سنجو‘‘ ریلیزکے دوہفتوں کے دوران 2 کروڑ65 لاکھ کی کمائی کرچکی ہے جب کہ فلم کی کامیابی کا سفر تیزی سے جاری ہے۔ جہاں تنقید نگاروں اور شوبز حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد فلم کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں وہیں سلمان خان کو شروع ہی سے فلم پر اعتراضات ہیں۔ فلم کی ریلیز سے قبل سلمان خان نے رنبیر کپور پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ فلم میں سنجے دت کو خود مرکزی کردار اداکرنا چاہئیے تھااور اب بھی ان سے فلم کی کامیابی ہضم نہیں ہورہی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ’سنجو‘آن لائن لیک، فلمسازوں کو کروڑوں کا نقصان
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم’’سنجو‘‘کی کامیابی نے سلمان خان کی ’’ریس3‘‘ کو بریک لگادئیے ہیں اور توقع کے برعکس فلم’’ریس3‘‘ ریلیز کے چار ہفتوں میں صرف 165 کروڑ کی رقم ہی کماسکی ہے گزشتہ ہفتے فلم نے محض 8 لاکھ کی کمائی کی۔ لوگ سلمان کی ’’ریس3‘‘ کی جگہ رنبیر کی’’سنجو‘‘ دیکھنے کو زیادہ ترجیح دے رہے ہیں اور شاید یہی بات سلمان کو پسند نہیں آرہی۔
فلم ’’سنجو‘‘کی ریلیز کے بعد بالی ووڈ کے متعدد اداکاروں نے ٹوئٹر پر فلم کی تعریف کی تھی لیکن سنجے دت کے سب سے قریبی دوست مانے جانے والے سلمان خان نے فلم کی تعریف میں کوئی ٹوئٹ نہیں کی، جب کہ سلمان خان نے فلم بھی ابھی تک نہیں دیکھی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: فلم ’’سنجو‘‘ آن لائن نہ دیکھنے پر راجکمار ہیرانی کا مداحوں کو شکریہ
ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق سنجے دت نے سلمان خان سے فلم دیکھنے کے لیے کہا بھی تھا لیکن سلمان نے فلم نہیں دیکھی بلکہ فلم دیکھنے کے بجائے وہ کترینا کیف اور جیکولین فرنینڈس کے ہمراہ ’دبنگ ٹور‘ پر امریکا چلے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ سلمان خان اور رنبیر کپور کے تعلقات بھی سرد مہری کا شکار ہیں جس کہ وجہ اداکارہ کترینہ کیف کو بتایاجاتا ہے فلم نہ دیکھنے کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ سلمان رنبیر کپورکو پسند نہیں کرتے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔