- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
راجیو گاندھی کیلیے نامناسب زبان استعمال کرنا نوازالدین کو مہنگا پڑگیا
ممبئی: بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی کے خلاف بھارت کے سابق وزیر اعظم کے لیے نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نوازالدین صدیقی اورسیف علی خان ان دنوں بھارت کی پہلی نیٹ فلیکس اوریجنل ویب سیریز’’سیکرڈ گیمز‘‘میں کام کررہے ہیں، یہ سیریز شہر میں ہونے والے جرائم، سیاست اور کرپشن سے متعلق ہے جس میں دکھایا جائے گا کہ یہ تمام جرائم کس طرح ملکی معیشت کو نقصان پہنچارہے ہیں تاہم نواز الدین صدیقی اس ویب سیریز کے باعث مشکل میں پڑگئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ’’سیکریڈ گیمز‘‘کی 6 جولائی کو نشر ہونےوالی قسط میں نوازالدین صدیقی نے سابق بھارتی وزیر اعظم راجیو گاندھی کے لیے نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہوئے انہیں’’پھٹو‘‘ کہا تھا جس کے باعث نوازالدین صدیقی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ شکایت مغربی بنگال کے کانگریس کمیٹی کے رکن راجیو سنہا نے درج کرائی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیریز کے پروڈیوسر اور نیٹ فلیکس نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کی شخصیت بگاڑنے کی کوشش کی ہے۔ اس کے علاوہ سیریز میں حقائق کو غلط انداز میں پیش کیاگیا ہے۔
واضح رہے کہ’’سیکریڈ گیمز‘‘کی ہدایات انوراگ کشپ اور وکرم آدیتیہ نے دی ہے جب کہ یہ بھارتی مصنف وکرم چندرا کے جرائم پر مبنی بیسٹ سیلنگ ناول پر بنائی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔