- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
الیکشن پرشک کے سائے پڑے تو 25 جولائی کی شام شدید احتجاج ہوگا، شہباز شریف
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ الیکشن پر شک کے سائے پڑے تو 25 جولائی کی شام شدید احتجاج ہوگا۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام” کل تک” میں میزبان جاوید چوہدری کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کٹھ پتلی بن چکا ہے، حالات اسی طرح رہے تو انتخابات کی شفافیت پر سوالیہ نشان اٹھیں گے لیکن (ن) لیگ تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی جب کہ انتخابات کے بائیکاٹ کا کوئی ارادہ نہیں تاہم الیکشن پرشک کے سائے پڑے تو 25 جولائی کی شام شدید احتجاج ہوگا اور اسے قوم کے سامنے بے نقاب کریں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 13 جولائی کو نواز شریف آرہے ہیں، نوازشریف جیل کی سلاخوں کے پیچھے جانے کے لئے آرہے ہیں، وہ اپنے لئے نہیں قوم کے لئے واپس آرہے ہیں اور ہم احتجاج نہیں اپنے قائد کا استقبال کرنے جارہے ہیں، ان کا تاریخی استقبال کیا جائے گا، میں خود لاکھوں عوام کے ساتھ استقبال کے لیے جاؤں گا، گرفتاریوں سے ڈرنے والا نہیں، پہلے بھی ہتھکڑیاں لگ چکی ہیں، گرفتاری کے لیے تیار ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھا کہ نیب نے ہمارے امیدواروں پر دباؤ ڈالا کئی پارٹی چھوڑ کر چلے گئے جب کہ پی ٹی آئی کے کرپشن کے مقدمات کو کوئی ہاتھ تک نہیں لگاتا، 33ارب کی کرپشن کرنے والے گوندل برادرز عمران خان کی گود میں بیٹھے ہیں، بابر اعوان نندی پور منصوبے میں بد ترین کرپشن کے ذمہ دار ہیں عمران خان نے انہیں بھی اہم پارٹی عہدہ دے دیا ہے۔
اس سے قبل جوہر ٹاؤن میں بلدیاتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں جج نے صاف لکھا ہے کہ نواز شریف نے کرپشن نہیں کی جب کہ کبھی کسی نے اتنا ناانصافی پر مشتمل فیصلہ نہیں سنا، نیب کے اندر اربوں کھربوں کے کیسز ہیں جن پر گرد جم چکی ہے، 13 جولائی کو عوام ایئرپورٹ پر اپنا فیصلہ سنائیں گے۔
گزشتہ روز پشاور میں ہونے والے خودکش حملےسے متعلق شہبا شریف کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور بہت بڑا واقعہ ہے، ہم دکھ کی اس گھڑی میں بلور خاندان کے ساتھ ہیں، اس واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔