- عمان میں اسکول وین سیلاب میں بہہ گئی؛ 17 ہلاکتیں
- ایران جانیوالے زائرین بھی دہشت گردوں کے شر سے محفوظ نہیں رہے
- نئے ٹرانسپورٹ پروجیکٹس رواں ماہ کے آخر میں شروع کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات سندھ
- یاسمین راشد نے نواز شریف کی این اے 130 سے کامیابی کو چیلنج کردیا
- سونا مزید مہنگا ہوگیا، قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- سعودی وزیر خارجہ کا دورۂ پاکستان پر امریکی مؤقف سامنے آگیا
- ایف بی آر ہیڈکوارٹر کا 18 گریڈ کا افسر راولپنڈی سے اغوا، ایک کروڑ تاوان طلب
- ٹی20 ورلڈکپ؛ بھارتی بورڈ کھلاڑیوں کی سہولیات کیلئے متحرک ہوگیا
- کیوں زبردستی الیکشن سے متعلق شکوک وشبہات بڑھا رہے ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- گوجرانوالہ سے لیگی ایم این اے کی کامیابی کالعدم، پی ٹی آئی امیدوار کامیاب
- 9 مئی کیسز میں وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کے وارنٹ منسوخ، ضمانتیں منظور
- پی ٹی آئی کی کراچی میں جلسے کی درخواست، ڈپٹی کمشنر کو معاملہ حل کرنیکا حکم
- پی ایس ایل 10؛ چیئرمین پی سی بی نے ایونٹ کے انعقاد سے متعلق لب کشائی کردی
- اسٹاک ایکسچینج؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار 71 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور
- آئی پی ایل؛ ٹی20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بن گیا
- وزیراعظم سے سعودی وفد کی ملاقات، پی آئی اے سمیت کئی منصوبوں میں سرمایہ کاری پر گفتگو
- راولپنڈی میں آئل ٹینکرز نے ہڑتال ختم کردی
- خیبر پختونخوا؛ تین روز میں تیز بارشوں کے باعث 21 افراد جاں بحق، 85 زخمی
- سعودی لیگ؛ مراکشی کھلاڑی کو کوڑے مارنے کی ویڈیو وائرل
- آئی ایم ایف سے اربوں ڈالر قرض کے نئے معاہدے پر بات چیت شروع ہوگئی، وزیرخزانہ
عالیہ کی رنیبر کے ساتھ پیرس نہ جانے کی وجہ سامنے آگئی
ممبئی: بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ کی رنبیر کپور کے ہمراہ نیتو سنگھ کی سالگرہ پر پیرس نہ جانے کی وجہ سامنے آگئی۔
بھارتی فلم نگری میں اپنی اداکاری سے ہلچل مچانے والے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ان دنوں فلموں کی مقبولیت کے ساتھ ساتھ دونوں کے درمیان چلتی کیمسٹری کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں جس کا اعتراف دونوں ہی اداکار کرچکے ہیں اور ایک دوسرے کی فیملی سے ملاقاتیں بھی کیں جارہی تھیں لیکن اچانک اس سلسلے میں کمی دیکھنے میں آئی جس کی وجہ عالیہ بھٹ کا انکار کہا جارہا ہے جو انہوں نے رنبیر کی والدہ نیتو سنگھ کی سالگرہ پر پیرس جانے سے کیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھٹ خاندان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ عالیہ کی پیرس نہ جانے کی اصل وجہ اُن کے والد و معروف ہدایت کار مہیش بھٹ ہیں کیوں کہ بھٹ صاحب ہمیشہ چاہتے ہیں کہ اداکارہ کو اپنی تمام تر توجہ کام پر رکھنی چاہئے اور اسی وجہ سے عالیہ بھٹ نے اپنے والد کے حکم کی پاسداری کرتے ہوئے نیتو سنگھ کی سالگرہ پر پیرس جانے کے بجائے اپنی فلم ’براہمسترا‘ کی شوٹنگ پر جانے کا فیصلہ کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: رنبیر کپور کا جلد شادی کرنے کا عندیہ
اس سے قبل معروف ہدایتکار مہیش بھٹ نے دونوں اداکاروں سے متعلق کہا تھا کہ رنبیر اور عالیہ کے درمیان ایسا کچھ نہیں ہے جس طرح کی خبریں میڈیا پر چل رہی ہیں جب کہ میں اُن والدین کی طرح بھی نہیں جو اپنے بچوں کو ذاتی پسند کا مشورہ دیتے ہوں۔
واضح رہے رنبیر کپور کی زندگی میں عالیہ بھٹ سے قبل اداکارہ دپیکا پڈوکون اورکترینہ کیف بھی آچکی ہیں تاہم دونوں اداکاراؤں کے ساتھ رنبیر کپور کا رشتہ زیادہ عرصہ نہ چل سکا اور رنبیر نے ان سے اپنی راہیں جدا کرلیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔