گڈانی میں پانی کی بندش کے خلاف خواتین سڑکوں پر آگئیں 

ویب ڈیسک  بدھ 11 جولائ 2018
4 ماہ سے گڈانی میں پانی کی سپلائی بند ہے جس سے شدید مشکلات کا سامنا ہے، مظاہرین ۔ فوٹو : فائل

4 ماہ سے گڈانی میں پانی کی سپلائی بند ہے جس سے شدید مشکلات کا سامنا ہے، مظاہرین ۔ فوٹو : فائل

حب: گڈانی میں پانی کی بندش کے خلاف سینکڑوں خواتین سڑکوں پر آگئیں اور احتجاجاً قومی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے بلاک کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گڈانی میں پانی کی بندش کے خلاف سینکڑوں کی تعداد میں خواتین قومی شاہراہ پر دھرنا دیکر بیٹھ گئیں اور قومی شاہراہ کو بلاک کردیا جس کے باعث گاڑیوں کی دونوں اطراف لمبی قطاریں لگ گئیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ 4 ماہ سے گڈانی میں پانی کی سپلائی بند ہے جس سے شدید مشکلات کا سامنا ہے لہذا جب تک ہمیں پانی فراہم نہیں کیا جائے گا ہم کسی کو ووٹ نہیں دیں گے۔

بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر سے مذاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا جس کے بعد قومی شاہراہ کو کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔