ترکی میں کم عمرلڑکی سے شادی پر دلہا کی دھلائی کردی گئی

ویب ڈیسک  بدھ 11 جولائی 2018
جوڑے نے تصاویر بنانے کے لیے فوٹوگرافر کی خدمات حاصل کیں تھیں،فوٹو:  سوشل میڈیا

جوڑے نے تصاویر بنانے کے لیے فوٹوگرافر کی خدمات حاصل کیں تھیں،فوٹو: سوشل میڈیا

 انقرہ: ترکی میں ایک فوٹوگرافر نے کم عمر لڑکی سے شادی کرنے پردلہے کی پٹائی لگادی۔ 

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی میں نوبیاہتا جوڑے کو اس وقت ایک غیر معمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ گیا جب جوڑے نے شادی کے خوبصورت لمحات کی تصاویر بنانے کے لیے فوٹوگرافر کی خدمات حاصل کیں۔

دلہا اور دلہن اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ ایک خوبصورت جگہ پہنچے جہاں فوٹوگرافر نے ان کی تصاویر لیں، اس دوران فوٹوگرافر نے محسوس کیا کہ لڑکی کی عمر کم ہے اور اس نے دلہن کی حقیقی عمر جاننے کے لیے دلہے سے سوال کیا۔

فوٹوگرافر کے اچانک سوال پر دلہا گھبراگیا اور ابتدا میں اس نے کوئی جواب نہ دیا تاہم فوٹوگرافر کے اصرار پر اس نے بتایا کہ دلہن 15 سال کی ہے جس پر فوٹوگرافر سیخ پا ہوگیا اور کم عمر لڑکی سے شادی پر اسے تشدد کا نشانہ بناڈالا، فوٹوگرافر نے دلہے پر لاتوں اور گھوسوں کی بارش کرکے اپنے غصے کو ٹھنڈہ کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔