اینڈی رچرڈز پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مقرر

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 11 جولائ 2018
اینڈی رچرڈز کوئنز لینڈ فائر اور برسبین ہیٹ کے ہیڈ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

اینڈی رچرڈز کوئنز لینڈ فائر اور برسبین ہیٹ کے ہیڈ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

 لاہور: اینڈی رچرڈزکو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ اور اسسٹنٹ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینڈی رچرڈزکو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ اور اسسٹنٹ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔ اینڈی آئی سی سی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ راﺅنڈ 3 میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین سیریز، ویسٹ انڈیز میں شیڈول ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، آئی سی سی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ راﺅنڈ 4 (پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز)، راﺅنڈ 5 (پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ) میں قومی ٹیم کے ساتھ ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ اینڈی رچرڈز ویمن کرکٹ کے حوالے سے وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ کوئنز لینڈ کرکٹ میں خواتین ونگ کے منیجر کے طور پر ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں جبکہ اس سے قبل کوئنز لینڈ فائر اور برسبین ہیٹ کے ہیڈ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔