گیس اینڈ آئل پاکستان کا ڈیمز کی تعمیر کیلیے 12 ملین روپے عطیہ

بزنس رپورٹر  جمعرات 12 جولائی 2018
عطیہ کی رقم میں ادارے کی جانب سے 10ملین روپے اورملازمین کی جانب سے 3 دن کی تنخواہ شامل ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

عطیہ کی رقم میں ادارے کی جانب سے 10ملین روپے اورملازمین کی جانب سے 3 دن کی تنخواہ شامل ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

 کراچی: گیس اینڈ آئل پاکستان نے دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے 12 ملین روپے کا عطیہ دے دیا۔

پانی کے بدترین بحران سے نمٹنے کے لیے گیس اینڈ آئل پاکستان نے 12 ملین روپے دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے عطیہ دیا جس میں ادارے کی جانب سے 10ملین روپے اورملازمین کی جانب سے 3 دن کی تنخواہ شامل ہے۔

گزشتہ ہفتے سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا تھا کہ پانی کے وسائل ملکی بقا کے لیے اہم ہیں اور حکام کو دونوں دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے ہدایات دیں۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے عوام سے بشمول بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ڈیم کی تعمیر میں تعاون کے لیے عطیہ کرنے کی اپیل کی تھی، گیس اینڈ آئل پاکستان ذمے دار ادارہ ہونے کی بنا پریہ اپنی قومی ذمے داری سمجھتا ہے اور اسی لیے ادارے نے اس عظیم مقصد میں مدد دینے کا فیصلہ کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔