ڈیل اسٹین، شان پولاک کا ریکارڈ توڑنے کے قریب

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 12 جولائی 2018
ڈیل اسٹین سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں یہ قومی ریکارڈ اپنے نام کرسکتے ہیں۔  فوٹو: اے ایف پی/فائل

ڈیل اسٹین سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں یہ قومی ریکارڈ اپنے نام کرسکتے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

گال: ڈیل اسٹین کو شان پولاک سے ٹاپ جنوبی افریقی ٹیسٹ بولر کا اعزاز چھیننے کیلیے مزید تین شکار درکار ہیں۔

ڈیل اسٹین کو شان پولاک کا ٹاپ جنوبی افریقی ٹیسٹ بولر کا اعزاز چھیننے کیلیے مزید تین شکار درکار ہیں، وہ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں یہ قومی ریکارڈ اپنے نام کرسکتے ہیں۔ اسی طرح ہاشم آملا کو  ٹیسٹ کرکٹ میں 9 ہزار کے سنگ میل پر پہنچنے کیلیے مزید 18 رنز کی ضرورت ہے۔ وہ جیک کیلس اور گریم اسمتھ کے بعد اس مقام پر پہنچنے والے تیسرے جنوبی افریقی بیٹسمین ہوں گے۔

واضح رہے کہ کوشل مینڈس کو 2 ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے 18 ویں سری لنکن بیٹسمین بننے کا اعزاز پانے کیلیے مزید تین رنز درکار ہیں۔ سری لنکا میں آخری مرتبہ کوئی ٹیسٹ جولائی 2014 میں ڈرا ہوا تھا،اس کے بعد سے اب تک کھیلے گئے 19 میچز نتیجہ خیز رہے جس میں میزبان سائیڈ کو 11 میں کامیابی حاصل ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔