’’میں زندہ ہوں‘‘ حادثے میں ہلاکت کی افواہ پر عبدالرزاق کی وضاحت

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 12 جولائی 2018
آل رائونڈر کو وضاحت کے لیے ویڈیو بیان کا سہارا لینا پڑا۔ فوٹو فائل

آل رائونڈر کو وضاحت کے لیے ویڈیو بیان کا سہارا لینا پڑا۔ فوٹو فائل

 لاہور: سوشل میڈیا پر عبدالرزاق کی حادثے میں ہلاکت کی افواہ پھیلادی گئی۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اچانک یہ جھوٹی خبر پھیل گئی کہ عبدالرزاق ایک خطرناک حادثے میں جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔ ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑجانے کے بعدعبدالرزاق نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں، میرا کوئی حادثہ نہیں ہوا، زندہ اورخیریت سے ہوں۔

آل رائونڈر نے مزید کہاکہ لوگوں کو سوشل میڈیا پر بغیر تحقیق کے کوئی جھوٹی خبرنہیں پھیلانا چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔