فٹبال ورلڈ کپ کا رنگ انگلش کرکٹ ٹیم پر بھی غالب، پنالٹیز کا سیشن

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 12 جولائی 2018
شوٹ آئوٹس میں اسٹوکس اور جوئے روٹ نے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔  فوٹو: اے ایف پی

شوٹ آئوٹس میں اسٹوکس اور جوئے روٹ نے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ فوٹو: اے ایف پی

بریڈ فورڈ:  فٹبال ورلڈ کپ کا رنگ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پر بھی غالب آگیا۔

بھارت سے ون ڈے سیریز سے قبل ٹریننگ کے دوران وارم اپ ہونے کیلیے میزبان سائیڈ نے پنالٹیزسیشن کیا، جس میں کھلاڑیوں نے اپنی پنالٹی کک صلاحیت کو آزمایا وہیں پر بین اسٹوکس نے اپنی گول کیپنگ صلاحیتوں کا واضح اظہار کیا۔ اگرچہ حالیہ کچھ عرصے میں بیٹ اور گیند کے ساتھ وہ زیادہ کامیاب نہیں ہورہے مگر گول پوسٹ میں دیوار بنے رہے.

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس شوٹ آئوٹس میں اسٹوکس اور جوئے روٹ نے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ بھارت سے ٹیم کا پہلا ون ڈے جمعرات کو شیڈول ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔