چکن منچورین

ویب ڈیسک  جمعرات 12 جولائی 2018
مزے دار منچورین دسترخوان پرسجا کرمزہ دوبالا کیجیئے: فوٹو: فائل

مزے دار منچورین دسترخوان پرسجا کرمزہ دوبالا کیجیئے: فوٹو: فائل

اجزا:

چکن بون لیس: آدھا کلو

شملا مرچ: ایک عدد بڑی ، چھوٹے ٹکڑے

تیل: 5 کھانے کے چمچے

نمک: حسب ذائقہ

اجونوموتو: ایک کھانے کا چمچہ

لہسن پسا ہوا: ایک کھانے کا چمچہ

کیچپ: ایک کپ

سرکہ: 2 کھانے کے چمچے

سویا ساس: 3 کھانے کے چمچے

لال مرچ: ایک کھانے کا چمچہ

کالی مرچ: ایک کھانے کا چمچہ

پیاز: ایک عدد

گاجر: ایک عدد، چھوٹے ٹکڑے

کارن فلور: ڈیڑھ چمچہ

ترکیب:

چکن کوچھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے ان میں نمک، سویا ساس، کالی مرچ، کارن فلور ڈال کرمکس کرلیں اورکم ازکم آدھے گھنٹے کے لیے میری نیڈ کریں، پھرایک پین میں تیل میں چکن کی بوٹیوں کوڈال کرفرائی کریں۔

دوسری جانب اب ایک اورپین میں تیل گرم کرکہ لہسن کو براؤن کریں اورپھراس میں سرکہ، کیچپ، کالی مرچ، سرخ پسی مرچ اورنمک شامل کریں، ایک سے 2 منٹ کے بعد ہی اس میں فرائی کی ہوئی چکن ڈال کرمزید 2 منٹ تک پکائیں اورپھرسب سے آخرمیں شملا مرچ، گاجراور اجونو موتو ڈال دیں اور چولہا بند کردیں اورگرم گرم مزے دارمنچورین نوش فرمایئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔