الیکشن میں تاریخ کی بدترین دھاندلی ہونےجارہی ہے، نواز شریف

ویب ڈیسک  جمعرات 12 جولائی 2018
پتہ نہیں کون سے الیکشن ہونے جا رہے ہیں، سابق وزیراعظم۔ فوٹو : فائل

پتہ نہیں کون سے الیکشن ہونے جا رہے ہیں، سابق وزیراعظم۔ فوٹو : فائل

 لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں تاریخ کی بدترین دھاندلی ہونے جارہی ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ تاریخ کی بدترین دھاندلی ہونےجارہی ہے، سوائے افسوس کے اور کیا کہا جا سکتاہے، پتہ نہیں کون سے الیکشن ہونے جا رہے ہیں۔

گزشتہ روز بھی لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں سزائیں دینے کا فیصلہ کہیں اور ہوچکا تھا جسے 5 بار تبدیل کرکے سنایا گیا جب کہ انتخابات پر اربوں روپے ضائع کرنے کے بجائے اقتدار کی کرسی پر جس لاڈلے کو بٹھانا ہے بٹھادو۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتےاحتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا تھا، عدالت نے اپنے فیصلے میں نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو مجرم قرار دیتے ہوئے نواز شریف کو 10 سال قید بامشقت اور 80 لاکھ برطانوی پاؤنڈ جرمانہ، مریم نواز کو 7 سال قید اور 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ جب کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔