والد کی جگہ اب والدہ الیکشن لڑیں گی، دانیال بلور کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعرات 12 جولائی 2018
والد نے کبھی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی نہیں کی اور نہ ان کی کسی سے دشمنی تھی، دانیال بلور (فوٹو: فائل)

والد نے کبھی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی نہیں کی اور نہ ان کی کسی سے دشمنی تھی، دانیال بلور (فوٹو: فائل)

پشاور: اے این پی کے شہید رہنما ہارون بلو کے بیٹے دانیال بلور نے اعلان کیا ہے کہ حلقہ این اے 78 سے اُن کے والد کی جگہ اب اُن کی والدہ الیکشن میں حصہ لیں گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کارنر میٹنگ پر خودکش حملے کے خلاف نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شہید اے این پی کے رہنما ہارون بلور کے بیٹے دانیال بلور کا کہنا تھا کہ وہ دہشت گردوں سے نہیں ڈرتے اور کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے اب والد کی جگہ حلقہ پی کے 78 سے اُن کی والدہ الیکشن لڑیں گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پشاور میں خودکش حملہ، اے این پی کے امیدوار ہارون بلور سمیت 20 افراد شہید

دانیال بلور نے کہا کہ ہارون بلور نے کبھی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی نہیں کی اور نہ ان کی کسی کے ساتھ  دشمنی تھی، انہیں اس لیے شہید کردیا گیا کیوں کہ وہ الیکشن جیت جاتے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے علاقے یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ کے دوران  دھماکے میں اے این پی کے مرحوم رہنما بشیر بلور کے بیٹے اور اے این پی کے ’پی کے 78‘ کے انتخابی امیدوار ہارون بلورسمیت 13 افراد شہید ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔