- پولر آئس کا پگھلاؤ زمین کی گردش، وقت کی رفتار سست کرنے کا باعث بن رہا ہے، تحقیق
- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
صرف 54 گھنٹے میں مکمل گھربنانے والا ’مستری‘ روبوٹ
فرانس: فرانسیسی تعمیراتی کمپنی نے ایک ایسا مستری روبوٹ بنایا ہے جو تھری ڈی پرنٹنگ کرتے ہوئے پانچ افراد کےلیے ایک مکمل گھر صرف 54 گھنٹے میں تیار کرسکتا ہے۔
ٹیکنالوجی کے عملی مظاہرے کے طور پر روبوٹ نے 1022 مربع فٹ کا ایک گھر تیار کیا ہے جس کی تیاری میں دو دن اور چھ گھنٹے لگے ہیں۔ تاہم ماہرین اس وقت کو کم کرکے صرف 33 گھنٹے پر لانے کی کوشش کررہے ہیں۔
بیٹی پرنٹ کمپنی نے یہ تھری ڈی پرنٹنگ روبوٹ بنایا ہے جو عام گھروں سے 20 فیصد کم خرچ میں انتہائی مؤثر اور مضبوط گھر تعمیر کرتا ہے۔ تجرباتی طور پر کمپنی نے فرانس کے شہر نانٹیس میں ایک گھر تیار کرکے اپنے روبوٹ کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔ یہ پہلا تھری ڈی گھر ہے جس میں اب لوگ مستقل طور پر رہیں گے۔
اس عمل میں ایک روبوٹ دھیرے دھیرے زمین کی سطح سے دیوار اٹھاتا رہتا ہے ۔ روبوٹ کسی مداخلت کے بغیر پولی یوریتھین کی دو اور کنکریٹ کی ایک پرت سینڈوچ کی طرح بناتا رہتا ہے۔ گھر مکمل ہونے کے بعد کے بعد غسل خانوں سمیت پانچ کمرے تیار ہوئے اور مکان کی بیرونی دیواریں بھی خوبصورت انداز میں خمیدہ ہیں۔
روبوٹ کے نوزل سے پولی یوریتھین شیونگ کریم کی طرح خارج ہوتا ہے جو پھیلتے پھیلتے کنکریٹ میں سماجاتا ہے۔ اس مٹیریل کی وجہ سے گھر قدرتی طور پر گرم یا سرد رہتا ہے اور بیرونی گرمی سردی کو روک سکتا ہے۔ روبوٹ عین سافٹ ویئر کی ہدایت کے مطابق، لیزر شعاع کی رہنمائی میں اپنا کام کرتا ہے۔
بیٹی پرنٹ کا خیال ہے کہ یہ ٹیکنالوجی مکانوں کی تعمیر کو آسان اور کم خرچ بناتے ہوئے ایک نیا انقلابی عمل ثابت ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔