الیکشن کمیشن کا انتخابات کے دن عام تعطیل کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعرات 12 جولائی 2018
عام تعطیل کا اعلان ووٹرز کی سہولت کے لیے کیا گیا، الیکشن کمیشن (فوٹو: فائل)

عام تعطیل کا اعلان ووٹرز کی سہولت کے لیے کیا گیا، الیکشن کمیشن (فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: عام انتخابات کے موقع پر 25 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 25 جولائی کو عام انتخابات والے دن ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق عام تعطیل کا اعلان ووٹرز کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے تاکہ ووٹر کو اپنا حق رائے دہی کاسٹ کرنے میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

واضح رہے کہ 25 جولائی کو ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے ووٹ ڈالنے کے لیے رائے دہندگان کو صبح 8 بجے سے لے کر شام 6 بجے تک کا وقت دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔