مریم نواز اور حسین نواز کے بیٹوں کو لندن پولیس نے گرفتار کرلیا

ویب ڈیسک  جمعرات 12 جولائ 2018
مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کو مظاہرین سے جھگڑا کرنے پر گرفتار کیا گیا (فوٹو: فائل)

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کو مظاہرین سے جھگڑا کرنے پر گرفتار کیا گیا (فوٹو: فائل)

لندن: مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور حسین نواز کے بیٹے زکریا شریف کو ایون فیلڈ کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور حسین نواز کے بیٹے زکریا شریف کو لندن میں واقع ان کے گھر ایون فیلڈ کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق انہیں مظاہرین سے جھگڑا کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ جنید صفدر پر نوجوان کو مکا مارنے کا الزام ہے۔ دوسری جانب جنید صفدر کا موقف ہے کہ مظاہرین نے مجھ پر تھوکا اور حملہ کرنے کی کوشش کی۔

 

 



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔