- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس وردی پہن لی
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
جاندار کردار والی فلم کی پیشکش ہوئی تو ضرور کروں گی، نیلم منیر
لاہور: اداکارہ وماڈل نیلم منیر کا کہنا ہے کہ اگر مستقبل میں اچھے موضوع اورجاندارکرداروالی فلم میں کام کی پیشکش ہوئی توضرورکام کروں گی۔
’’ ایکسپریس‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے نیلم منیر نے کہا کہ جب میں نے اپنے کیرئیر کی پہلی فلم سائن کی تواس کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار احسن خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا۔ شروع شروع میں ہمیں کچھ دشواری ہوئی لیکن پھراحسن خان جومیرے سینئرہیں اورتجربہ کاربھی، انھوں نے میری بہت رہنمائی کی۔ اسی لیے فلم میں میری پرفارمنس کوبہت سراہا گیا۔ جن لوگوں نے فلم کودیکھا ، ان کی طرف سے ملنے والا رسپانس میرے لیے اعزاز سے کم نہیں ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ اس وقت ہمارے پاس پڑھے لکھے فلم میکرز کی بڑی تعداد موجود ہے۔ یہ تمام لوگ بڑی محنت اورلگن کے ساتھ فلمیں پروڈیوس کرنے میں لگے ہیں۔ ایسے میں اگریہ لوگ صرف اچھے اور منفرد موضوعات پرفلمیں بنائیں توہمارے سینما گھروں کی ویرانیاں کم ہوسکتی ہیں۔ میں سمجھتی ہوں کہ فلم بینوں کو صرف اچھی فلم سے غرض ہوتی ہے۔ پھرچاہے اس میں کوئی نیا فنکارکام کرے یا کوئی سپراسٹار۔ ویسے بھی آج جوسپراسٹارہیں ، وہ بھی توکبھی نئے فنکارکے طورپرکام کرتے رہے ہیں۔ اس لیے فلم میکرز کو اچھی فلم بنانے کوترجیح دینا چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں نیلم منیر نے کہا کہ میری شناخت ڈراموں سے ہے اور ڈرامہ کسی بھی صورت نہیں چھوڑ سکتی ۔ جہاں تک بات فلموں میں کام کرنے کی ہے توابھی کسی بھی ایک شعبے کومنتخب کرنا قبل از وقت ہوگا۔ مجھے توبطوراداکارہ بس اچھا کام کرنا ہے ، پھرچاہے وہ ٹی وی پرہویا فلم پر۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔