- وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے کیلیے عزم کا اظہار
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
ون ڈے سیریز؛ زمبابوے کیخلاف پاکستان بنچ پاور آزمائے گا
بولاوایو: زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز میں پاکستان بنچ پاور آزمائے گا، سرفراز احمد نے مختلف کمبی نیشن کی آزمائش کا عندیہ دے دیا۔
زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل پریس کانفرنس میں کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ایشیا کپ کی تیاری کے پیش نظر کوشش کریں گے کہ تمام کھلاڑیوں کو میدان میں اترنے کا موقع مل سکے، درمیانی اوورز میں یاسر شاہ ٹیم کے لیے بہتر کارکردگی دکھاسکتے ہیں، انھیں بھی کم ازکم دو میچ کھلائیں گے، ہمارے پاس فخرزمان، امام الحق اور محمد حفیظ کی صورت میں 3اوپنرز ہیں، ان کو بھی مواقع دیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی میچز میں چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرتا رہا ہوں، ون ڈے میں پانچویں نمبر پر بھی آسکتا ہوں۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم میں نوجوان لیکن باصلاحیت کرکٹرز شامل ہیں، ہوم کنڈیشنز میں کوئی ٹیم کمزور نہیں ہوتی، کامیابی کے لیے ہمیں بہترین کرکٹ کھیلنا اور سخت محنت کرنا ہوگی، میزبان ٹیم کے ساتھ ہمیں سرد موسم کا بھی مقابلہ کرنا ہوگا۔ ون ڈے میچز کے آغاز کا وقت 10بجے ہے، ابھی تک گرین شرٹس کا یہاں کوئی میچ صبح کو اتنی جلدی شروع نہیں ہوا، اس لیے ایک نئی صورتحال ہوگی، میرے خیال میں ٹاس اہم ہوگا۔
زمبابوے کو کلین سوئپ کرنے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ ابھی اس طرح کا کوئی دعویٰ کرنا مناسب نہیں، میزبان ٹیم کو ترنوالہ نہیں سمجھ سکتے، ایک ایک میچ کی پلاننگ کرتے ہوئے میدان میں اتریں اور کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔