بھارتی ٹی 20 کپتان ہرمنپریت نے جعلی ڈگری کا الزام مسترد کردیا

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 13 جولائی 2018
مجھ سے نہ تو پنجاب پولیس نے رابطہ کیا اور نہ ہی کوئی نوٹس دیا ہے، ہرمنپریت کور۔ فوٹو : فائل

مجھ سے نہ تو پنجاب پولیس نے رابطہ کیا اور نہ ہی کوئی نوٹس دیا ہے، ہرمنپریت کور۔ فوٹو : فائل

 ممبئی:  بھارتی ویمنز ٹوئنٹی 20 ٹیم کی کپتان ہرمنپریت کور نے خود پر جعلی ڈگری رکھنے کا الزام مسترد کردیا، وہ کہتی ہیں کہ میں نے تمام امتحان پاس کیے اور تمام سرٹیفکیٹ قانونی ہیں۔

ہرمنپریت کور کا کہنا تھاکہ مجھ سے نہ تو پنجاب پولیس نے رابطہ کیا اور نہ ہی کوئی نوٹس دیا ہے۔ اسی ڈگری پر میں ریلوے میں نوکری کرتی رہی ہوں جبکہ میں نے ایک دوسری یونیورسٹی میں اسی ڈگری کی بنیاد پر پوسٹ گریجویشن کے لیے داخلہ بھی لیا تھا تاہم کرکٹ مصروفیات کی وجہ سے امتحان نہیں دے پائی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ باقاعدہ یونیورسٹی اٹینڈ کرنے کے مواصلاتی ذریعے سے تعلیم حاصل کرتی رہیں۔

واضح رہے کہ رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ پنجاب پولیس نے جعلی ڈگری کی وجہ سے انھیں ڈی ایس پی کی پوسٹ سے کانسٹیبل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔