فیس بک کی پیشکش پر الیکشن کمیشن کا آفیشل پیج بنانے پرغور

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 13 جولائی 2018
فیس بک الیکشن کمیشن کی8300ایس ایم ایس سروس کی پروموشن بھی کرے گا، ذرائع۔ فوٹو:فائل

فیس بک الیکشن کمیشن کی8300ایس ایم ایس سروس کی پروموشن بھی کرے گا، ذرائع۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے فیس بک پرآفیشل پیج بنانے پر ورکنگ شروع کر دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے موقع پر خصوصی ٹرینڈ بنانے کی پیشکش کر دی ہے، ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے آئی ٹی ونگ نے اس حوالے سے کام شروع کر دیا ہے، فیس بک انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر سیاسی جماعتوں کے جعلی صفحات کے خاتمہ میں بھی مددکی پیشکش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق فیس بک الیکشن کمیشن کی8300ایس ایم ایس سروس کی پروموشن بھی کرے گا، فیس بک انتظامیہ نے الیکشن کمیشن کوکہا ہے کہ سوشل میڈیا پر سیاسی جماعتوں کے جعلی صفحات(فیک پیجز)کے خاتمہ میں بھی مددکر سکتے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔