انتخابی مہم کے فنڈ ختم، عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کردی

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 13 جولائی 2018
بیرون ملک پاکستانیوں سے اس فیصلہ کن گھڑی میں ساتھ دینے کی درخواست کرتا ہوں، عمران خان۔ فوٹو: فائل

بیرون ملک پاکستانیوں سے اس فیصلہ کن گھڑی میں ساتھ دینے کی درخواست کرتا ہوں، عمران خان۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: تحریک انصاف کی ملک بھر میں جاری انتخابی مہم کے فنڈ ختم ہونے کا انکشاف ہواہے جبکہ چیئرمین عمران خان نے اخراجات پورے کرنے اورجلسوں کے انعقاد کیلیے بیرون ملک پاکستانیوں سے مدد کی اپیل کر دی۔

عمران خان نے اپنے وڈیوپیغام میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے فنڈزکی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں 14روز رہ گئے، ہمیں زیادہ سے زیادہ فنڈز درکار ہیں، ہمارا مقابلہ مافیاسے ہے جوانتخابات میں کرپشن کا پیسہ لگارہاہے، بیرون ملک پاکستانیوں سے اس فیصلہ کن گھڑی میں ساتھ دینے کی درخواست کرتا ہوں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔