ملکی تاریخ میں پہلی بار بغیرآپریشن گھٹنوں کی بیماری کا علاج دریافت

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 13 جولائی 2018
کراچی کے علاقے کلفٹن میں اسٹیم سیل تھراپی کے ذریعے علاج معالجے کے لیے آرتھو پیڈک اسپتال وجدید لیبارٹری قائم کردی گئی۔ فوٹو؛ فائل

کراچی کے علاقے کلفٹن میں اسٹیم سیل تھراپی کے ذریعے علاج معالجے کے لیے آرتھو پیڈک اسپتال وجدید لیبارٹری قائم کردی گئی۔ فوٹو؛ فائل

حیدرآباد: پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آپریشن کے بغیرگھٹنوں کی بیماری کا جدید سائنسی علاج دریافت کر لیا گیا۔

کراچی کے علاقے کلفٹن میں اسٹیم سیل تھراپی کے ذریعے علاج معالجے کے لیے آرتھو پیڈک اسپتال و جدید لیبارٹری قائم کردی گئی جس کی افتتاحی تقریب حیدرآباد کے مقامی ہوٹل میں ہوئی۔

پاکستانی نژاد آسٹریلوی ماہر ڈاکٹر سید توفیق حیدر شاہ، ڈاکٹر پرھ میمن اور ڈاکٹر اشوک کمار نے بتایا کہ یہاں آپریشن کے بغیر گھٹنوں کی بیماری کا علاج ممکن نہیں تھا لیکن اب آسٹریلوی سائنسدانوں نے ٹیکے اور طب جدید سے گھٹنوں کی تکالیف ختم کرنے کے لیے کراچی میں جدید اسپتال اور لیبارٹری قائم کردی ہے۔آسٹریلیا کے شہر سڈنی، میلبورن کے بعد پاکستان کے معاشی حب کراچی میں مہلک بیماری کا سستا اور جدید آسان علاج کیا جائے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔