- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
حادثات سے بچاؤ کی تربیت کے دوران اہلکار کی غلطی سے طالبہ ہلاک
نئی دہلی: بھارت میں نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کی جانب سے کالج طالبات کو تربیت دینے کے دوران بی بی اے کی طالبہ دو منزلہ عمارت سے کودنے کی مشق میں سر دیوار پر لگنے کے باعث ہلاک ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر کوئم بتور کے کووائی کالیامگل کالج آف آرٹس میں حادثات اور ناگہانی آفت سے نمٹنے والے وفاقی ادارے نیشنل ڈیزارسٹر منیجمنٹ ایجنسی کے اہلکار طلبا کو حادثات سے بچاؤ کی تربیت دینے آئے تھے تاہم تربیت دینے والے اہلکار کی غفلت سے یہ مشق ایک طالبہ کی موت کا سبب بن گئی۔
عینی شاہد طلبا کا کہنا ہے کہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے اہلکاروں نے اونچائی سے کودنے کی مشق کے دوران بی بی اے کی طالبہ لوگسوری کو دوسری منزل سے چھلانگ لگانے کے لیے کہا جب کہ نیچے دیگر اہلکار اسے تھامنے کے لیے حفاظتی اقدام کے ساتھ موجود تھے تاہم طالبہ نے ہچکچاہٹ کا اظہار کیا جس پر اہلکار نے خوف ختم کرنے کے لیے اسے دھکا دے دیا۔
بدقسمتی سے لوگسوری کا سر پہلی منزل کی باہر کو نکلی ہوئی دیوار سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے طالبہ کے سر سے خون بہنے لگا، طالبہ کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن زخمی طالبہ نے اسپتال میں جاکر دم توڑ دیا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طالبہ کی موت سر پر شدید ضرب لگنے اور خون بہنے کے باعث ہوئی۔ پولیس نے اہلکار کو حراست میں لے لیا ہے۔
Disaster preparedness drill turns lethal in Coimbatore. 19-years-old girl dies during the drill. #ITVideo #Breaking
Watch more videos at https://t.co/Nounxo6IKQ pic.twitter.com/2SnYnuXUiC— India Today (@IndiaToday) July 12, 2018
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔