سیاسی جماعتوں سے اثاثوں کی تفصیلات طلب

ویب ڈیسک  جمعـء 13 جولائی 2018
 رجسٹرڈ سیاسی جماعتیں 29 اگست تک گوشواروں کی تفصیلات جمع کروادیں، الیکشن کمیشن : فوٹو:فائل

رجسٹرڈ سیاسی جماعتیں 29 اگست تک گوشواروں کی تفصیلات جمع کروادیں، الیکشن کمیشن : فوٹو:فائل

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں سے18-2017 کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں سے 18-2017 کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں اور کہا ہے کہ سیکشن 210 کے تحت سیاسی جماعتیں سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع کروانے کی پابند ہیں لہذٰا رجسٹرڈ سیاسی جماعتیں 29 اگست تک الیکشن کمیشن میں گوشواروں کی تفصیلات جمع کروائیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں اپنے گوشواروں میں فنڈز کے ذرائع بتانے کی پابند ہیں اور انہیں اپنے اثاثے اور واجبات بتانا ہوں گے کوئی سیاسی جماعت الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت ممنوعہ ذرائع سے فنڈز نہیں لے سکتی، سیاسی جماعتیں سالانہ آمدن اور اخراجات کی تفصیلات گوشواروں میں جمع کروائیں، ڈاک، فیکس یا کورئیر کے ذریعے بھیجے گئے گوشوارے قابل قبول نہیں ہوں گے  جب کہ گوشواروں پر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور سیاسی جماعت کے سربراہ کے دستخط ضروری ہیں۔ سیاسی جماعتیں فارم ڈی الیکشن کمیشن کے مرکزی دفتر اور چاروں صوبائی دفاتر سے لے سکتی ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔