سندھ میں رینجرزکے خصوصی اختیارات میں 90 روزکی توسیع

ویب ڈیسک  جمعـء 13 جولائی 2018
اختیارات میں توسیع کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

اختیارات میں توسیع کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

 کراچی: سندھ حکومت نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق رینجرزکے خصوصی اختیارات کی مدت 10 جولائی کو ختم ہورہی تھی جس کے باعث محکمہ داخلہ کی جانب سے رینجرزاختیارات میں اضافے کی سمری نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو بھیجی گئی جو انہوں نے منظورکرلی ، جس کے بعد کراچی سمیت صوبے بھرمیں رینجرزکو آئندہ 90 روزکے لیے خصوصی اختیارات حاصل ہوں گے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ رینجرزاختیارات میں توسیع 10 جولائی سے 10 نومبرتک کے لیے کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی روسے ملنے والے خصوصی اختیارات کے تحت رینجرز قانونی طورپرجرائم پیشہ افراد اوردہشت گردوں کے خلاف آزادانہ کارروائی کرسکتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔