کویت؛ حادثے میں جاں بحق حاملہ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش

ویب ڈیسک  جمعـء 13 جولائی 2018
حاملہ خاتون کار حادثے میں دنیا سے چلی گئی تاہم معجزانہ طور پر کوکھ میں موجود بچے کو زندہ بچالیا گیا (فوٹو: ٹوئٹر)

حاملہ خاتون کار حادثے میں دنیا سے چلی گئی تاہم معجزانہ طور پر کوکھ میں موجود بچے کو زندہ بچالیا گیا (فوٹو: ٹوئٹر)

کویت سٹی: کویت میں کار حادثے میں جاں بحق ہونے والی حاملہ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق کویت میں ایک حاملہ خاتون کار حادثے میں دنیا سے چلی گئی تاہم معجزانہ طور پر کوکھ میں موجود بچے کو بچالیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کویتی خاتون نے شوہر اور نندوں سے انتقام کیلئے 56 عورتوں اور بچوں کو زندہ جلا ڈالا

شہر ’بیان‘ میں پیش آئے اس واقعے میں پانچ بچوں کی ماں جو خود امید سے تھی ایک خوفناک کار حادثے میں شدید زخمی ہوئی جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی جان بچانے کی سر توڑ کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے اور خاتون دم توڑ گئی تاہم ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کر کے بچے کی جان بچالی۔

عرب ریاستوں میں ٹریفک حادثات اموات کی ایک بڑی وجہ ہیں اور ان جان لیوا حادثات میں کمی لانے کے لیے آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ حکومتی سطح پر متعدد اقدامات اٹھائے جاتے رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔