نواز شریف کی واپسی پر امریکی، برطانوی اور بھارتی میڈیا کی بھی خصوصی کوریج

خبر ایجنسی  ہفتہ 14 جولائ 2018
بھارتی میڈیا کی جانب سے بھی نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے خصوصی اپ ڈیٹس کا سلسلہ جاری رہا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

بھارتی میڈیا کی جانب سے بھی نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے خصوصی اپ ڈیٹس کا سلسلہ جاری رہا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی لندن سے وطن واپسی کے حوالے سے پاکستانی میڈیا کے ساتھ ساتھ امریکی، برطانوی اور بھارتی میڈیا کی جانب سے بھی خصوصی کوریج کی گئی۔

گزشتہ روزبین الاقوامی میڈیا کی جانب سے نواز شریف اور مریم نواز کی پاکستان واپسی کے حوالے سے خصوصی رپورٹس شائع کی گئیں، امریکی میڈیا کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹس میں کہا گیا کہ پاکستان کے 3مرتبہ منتخب ہونے والے وزیراعظم وطن واپس جا کر جیل کا سامنا کریں گے، ان کی وطن واپسی انتخابات سے قبل مسلم لیگی کارکنان کا حوصلہ بڑھا سکتی ہے۔

برطانوی میڈیا کا نواز شریف کے حوالے سے لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹس دینے کا سلسلہ جاری رہا۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے بھی نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے خصوصی اپ ڈیٹس کا سلسلہ جاری رہا، بھارتی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا کہ نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی 25جولائی کو ہونے والے انتخابات پر اچھا خاصا اثر ڈال سکتی ہے۔

 



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔