نوازشریف اور شہباز شریف کی والدہ جاتی امرا رائے ونڈ میں نظر بند

خبر ایجنسی  ہفتہ 14 جولائ 2018
والدہ شمیم اختر کو غیر علانیہ ان کی رہائش گاہ جاتی امرا رائے ونڈ میں نظر بند کر دیا گیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

والدہ شمیم اختر کو غیر علانیہ ان کی رہائش گاہ جاتی امرا رائے ونڈ میں نظر بند کر دیا گیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

لاہور: لاہور میں انتظامیہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف، (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر کو غیر علانیہ ان کی رہائش گاہ جاتی امرا رائے ونڈ میں نظر بند کر دیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد مہدی کی جانب سے واٹس ایپ پر بھیجے گئے تحریری بیان میں بتایا گیا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کو غیر علانیہ ان کی رہائش گاہ جاتی امرا رائے ونڈ میں نظر بند کر دیا گیا ہے اور انھیں گھر سے باہر آنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

 



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔