نوازشریف سے اظہار یکجہتی کیلیے شہریوں کی تعداد غیر متاثر کن رہی

شہباز انور خان  ہفتہ 14 جولائی 2018
احتساب عدالت کے فیصلے کے دن سے لے کر گزشتہ روز ان کے سرنڈر ہونے تک پورا ملک جس قسم کے ہیجان میں مبتلا رہا۔ فوٹو: فائل

احتساب عدالت کے فیصلے کے دن سے لے کر گزشتہ روز ان کے سرنڈر ہونے تک پورا ملک جس قسم کے ہیجان میں مبتلا رہا۔ فوٹو: فائل

لاہور: نوازشریف اور مریم نواز سے اظہار یکجہتی کیلیے شہریوں کی تعداد غیر متاثر کن رہی۔

ملکی تاریخ کے مضبوط ترین سیاست دان سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف اوران کی صاحبزادی مریم نواز کی ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیس میں عدالتی فیصلے کے بعد گرفتاری کی غرض سے پاکستان واپسی اور خود کو نیب کے حکام کے حوالے کرنے کے بعد اگرچہ ایک بڑا مرحلہ ختم ہوگیا ہے لیکن احتساب عدالت کے فیصلے کے دن سے لے کر گزشتہ روز ان کے سرنڈر ہونے تک پورا ملک جس قسم کے ہیجان میں مبتلا رہا۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی کی طرف سے پاکستانی قوم سے ان کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئے گھروں سے باہر نکلنے کی اپیل اور خود صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہبازشریف کی طرف سے اپنے قائد کے استقبال کیلئے ریلی کی صورت میں ہوائی اڈے تک جانے کے فیصلے نے لیگی کارکنوں کو متحرک کردیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔