کسی لیگی رہنما کو گرفتار نہیں، صرف حفاظتی اقدامات کیے، نگراں پنجاب حکومت

نمائندہ ایکسپریس / خبر ایجنسیاں  ہفتہ 14 جولائی 2018
ن لیگ نے بغیر اجازت ریلی نکالی، تھریٹ الرٹس ہیں اس لیے موبائل فون سروس بند، انتظامات کیے۔ فوٹو: فائل

ن لیگ نے بغیر اجازت ریلی نکالی، تھریٹ الرٹس ہیں اس لیے موبائل فون سروس بند، انتظامات کیے۔ فوٹو: فائل

لاہور: پنجاب کی نگراں حکومت نے کہا ہے کہ ن لیگ کے کسی بڑے رہنما، امیدوار یا عہدے دار کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

صوبائی وزیر داخلہ جاوید شوکت نے صوبائی وزیر قانون ضیا حیدر رضوی اور صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات احمد وقاص ریاض کے ہمراہ ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب کے دفتر میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریلی کی اجازت طلب نہیں کی گئی،ن لیگ کے ذمے داران کو تحریر ی طور پر آگاہ کیا کہ ان کی ریلی غیر قانونی ہے، دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کیے، سابقہ حکومتیں بھی ایسا کرتی رہی ہیں، تھریٹ الرٹس موجود ہیں اور کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے بچنے کیلیے موبائل فون سروس معطل کی گئی۔

پنجاب کی نگراں حکومت نے کہا ہے کہ ہمارا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں اور غیرجانبداری بر قرار رکھنے کیلیے اٹھائے گئے حلف کی پاسداری کریں گے جب کہ ن لیگ کے کسی بڑے رہنما، امیدوار یا عہدے دار کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔