پاکستانی طالب علم کے قتل کی تحقیقات میں تعاون کریں گے، چین

خبر ایجنسی  ہفتہ 14 جولائی 2018
وزارت خارجہ اور شنگھائی میں ہمارا مشن مقتول کے خاندان کے ساتھ مکمل طور پر رابطے میں ہے، چینی حکومت۔ فوٹو: فائل

وزارت خارجہ اور شنگھائی میں ہمارا مشن مقتول کے خاندان کے ساتھ مکمل طور پر رابطے میں ہے، چینی حکومت۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: چینی حکومت نے یقین دلایا ہے کہ وہ پاکستانی شہری معیزالدین کے قتل کی تحقیقات میں مکمل تعاون کریگی۔

چینی حکومت نے پاکستان کو یقین دلایا ہے کہ وہ چین میں قتل ہونے والے پاکستانی شہری معیزالدین کے مسئلے پرمکمل تعاون کریگی۔ وزارت خارجہ اور شنگھائی میں ہمارا مشن مقتول کے خاندان کے ساتھ مکمل طور پر رابطے میں ہے اور وہ مقتول کی میت پاکستان میں جلد از جلد منتقل کرنے کے بارے میں سہولتیں فراہم کر رہے ہیں، دفتر خارجہ کے ترجمان نے پاکستان طالب علم معیزالدین کے قتل کے حوالے سے کہا کہ وہ چین کے شہر نان جنگ میں 11جولائی کوقتل ہوا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔