ہاکی ٹیم کوسخت محنت کی ضرورت ہے، سمیع اللہ

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 14 جولائی 2018
ایشین گیمز میں بہتر نتائج کیلیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہونگے، اولمپئن۔ فوٹو: فائل

ایشین گیمز میں بہتر نتائج کیلیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہونگے، اولمپئن۔ فوٹو: فائل

کراچی: قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور اپنے دور کے عظیم کھلاڑی اولمپئن سمیع اللہ خان نے کہا ہے کہ ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم کو بہتر نتائج پیش کرنے کے لیے سخت محنت کی ضرورت ہے ہوگی۔

دنیائے ہاکی میں فلائنگ ہارس کے نام  سے پکارے جانے والے اولمپئن سمیع اللہ خان نے کہ ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم پہلی پوزیشن حاصل کرکے براہِ راست اولمپکس کیلیے کوالیفائی  کا حق حاصل کرسکتی ہے لیکن یہ ایک مشکل مرحلہ ہوگا جس کے لیے  بھرپور محنت کرنا ہوگی۔

انھوں نے کہاکہ یہ امر قابل فخر ہے کہ پاکستان کو ایشین گیمز  میں7بار گولڈ میڈل حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے، پہلی بار گرین شرٹس نے 1958کے ٹوکیو گیمز میں طلائی تمغہ حاصل کیا تھا بعد ازاں جکارتہ، بنکاک، نیو دہلی، بیجنگ، تہران، گوانگزو گیمز میں بھی پاکستان نے ہاکی میں گولڈ میڈل حاصل کیا، اس کے علاوہ قومی ہاکی ٹیم کو 3 بار چاندی کا تمغہ حاصل کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

چین کے وفد کے سربراہ مسٹر جیانشن ماؤ نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ پاکستان میں اسپورٹس کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے، کھلاڑیوں کو اگر سہولتیں فراہم کی جائیں تو وہ اپنے ملک کیلیے بہترین خدمات پیش کرسکتے ہیں۔

سائٹا پاکستان کے سی ای او پیرزادہ اجمل فاروقی نے کہا کہ ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم سے کامیابی کیلیے پوری قوم کو امیدیں وابستہ ہیں اور وہ دعا گو ہیں کہ قومی ہاکی ٹیم ایشین گیمز میں پہلی پوزیشن حاصل کر نے میں کامیاب ہوجائے۔اس موقع پر مسٹر جیانشی و دیگر بھی موجود تھے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔