سال 2018 کا دوسرا سورج گرہن پاکستان کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابرآلود ہونے پر دیکھا نہ جاسکا

خبر ایجنسی  ہفتہ 14 جولائی 2018
سورج گرہن کاآغازدن ایک بج کر 48منٹ پر ہوا، ماہرین فلکیات۔ فوٹو: سوشل میڈیا

سورج گرہن کاآغازدن ایک بج کر 48منٹ پر ہوا، ماہرین فلکیات۔ فوٹو: سوشل میڈیا

پاک پتن / اسلام آباد: سال 2018 کا دوسراسورج گرہن 13جولائی کو لگا تاہم پاکستان میں زیادہ طرح علاقوں میں آسمان پربادلوں کی وجہ سے سورج گرہن دیکھانہ جاسکا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق سورج گرہن کاآغازدن ایک بج کر 48منٹ پر ہوا۔ مکمل3بج کر ایک منٹ ہوا جبکہ سورج گرہن کا اختتام 4 بج کر13 منٹ پر ہوا۔ سورج گرہن پاکستان میں زیادہ طرح علاقوں میں آسمان پربادلوں کی وجہ سے دیکھانہ جاسکا تاہم سورج گرہن دنیا کے کئی ممالک کینیڈا، امریکا، بھارت، بنگلہ دیش، برازیل، ارجنٹائن  اور یورپ کے بیشتر ممالک میں واضح طورپردیکھاگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔