- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
- 9 مئی کیسز؛ فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
- بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
ایشین گیمز؛ پاکستانی دستے کی شرکت تاحال غیر یقینی
لاہور: آئندہ ماہ انڈونیشیا میں شیڈول ایشین گیمز میں پاکستانی دستے کی شرکت کیلیے 12کروڑ گرانٹ کی منظوری کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہ کیا جاسکا۔
ایشین گیمز 18 اگست سے 2 ستمبر تک انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں شیڈول ہیں جس میں تمام ایشیائی ممالک سمیت پاکستان کے بھی300 سے زائد دستے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
پاکستانی دستے کی گیمز میں شرکت کیلیے پی ایس بی نے حکومت سے 12کروڑ کی گرانٹ کی منظوری مانگی تھی جس پر تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا جبکہ پاکستانی دستے کے رہائشی چارجز اور ڈمیج چارجز کے حوالے سے ایشین گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو دی جانیوالی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے حوالے سے بھی چند روز باقی رہ گئے ہیں۔
پی او اے نے ایشین گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی کو 2لاکھ 70ہزار ڈالرز رہائش اور 30 ہزار امریکی ڈالرز ڈمیج چارجز کی مد میں ادا کرنے ہیں، اس حوالے سے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ترجمان اعظم ڈار کا کہنا تھا کہ ایشین گیمز میں شرکت کرنے والے قومی دستے کے اخراجات کی منظوری کی سمری بھجوا دی گئی ہے، اس سمری کی منظوری کے ساتھ ہی ادائیگی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو کردی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔