رکن کے پی اسمبلی فرید خان کا قاتل 5 سال بعد گرفتار

ویب ڈیسک  ہفتہ 14 جولائی 2018
تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فرید خان کو 2013 میں ہنگو میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا: فوٹو:فائل

تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فرید خان کو 2013 میں ہنگو میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا: فوٹو:فائل

پشاور: سی ٹی ڈی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ 2013 میں ایم پی اے فرید خان پر فائرنگ کرکے قتل کرنے والا ملزم محمد نبی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیو زکے مطابق سی ٹی ڈی پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے ہنگو میں تحریک انصاف کے رکن خیبرپختون خوا اسمبلی فرید خان کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کی شناخت محمد نبی کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،  جب کہ گرفتار دہشت گرد بم دھماکوں ، اغوا اور دھشت گردی کے دیگر واقعات میں بھی ہنگو پولیس کو مطلوب تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مقتول ایم پی اے فرید خان سپرد خاک

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔