لکی مروت میں آزاد امیدوار ملک ریاض کے قافلے پر فائرنگ

ویب ڈیسک  ہفتہ 14 جولائی 2018
ملک ریاض واقعے میں محفوظ رہے، فوٹو: فائل

ملک ریاض واقعے میں محفوظ رہے، فوٹو: فائل

لکی مروت: خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں  پی کے 93 سے آزاد امیدوار ملک ریاض پر فائرنگ کی گئی ہے تاہم وہ محفوظ رہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لکی مروت میں صوبائی اسمبلی پی کے 93 سے آزاد امیدوار ملک ریاض پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ،ملک ریاض انتخابی مہم کے سلسلے میں  برگئی کے علاقے  میں جلسہ عام میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ راستے میں موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے ان پر فائرنگ کی اور آگے جانے سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں: دیر میں سراج الحق کی ریلی پر فائرنگ اور پتھراؤ، پانچ کارکن زخمی

ملک ریاض نے واقعے کا مقدمہ تھانہ عصمت اللہ شہید میں درج کراتے ہوئے اپنے حریف امیدوار وں پر الزام  لگایا کہ  حاجی انور حیات اور تحریک انصاف کے طارق سعید نے ان پر فائرنگ کرائی۔

پولیس کو ریکارڈ کرائے گئے بیان میں ملک ریاض نے بتایا کہ 10 کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے نہ صرف  انہیں ڈرایا دھمکایا بلکہ 50 ہزار روپے بھتہ بھی طلب کیا اور الیکشن سے دستبردار ہونے کے لیے دباؤ بھی ڈالا۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے حکمت عملی طے کرلی ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔