قومی کراٹے ٹیم کے کھلاڑی عبدالصمد نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

احتشام بشیر  ہفتہ 14 جولائی 2018
عبدالصمد آفریدی نے کئی بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

عبدالصمد آفریدی نے کئی بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

فاٹا: فاٹا کراٹے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری اور کیوکیشن کراٹے کے بین الاقوامی کھلاڑی عبدا لصمد آفریدی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔

نمائندہ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی کراٹے ٹیم کے کھلاڑی عبدالصمد آفریدی گاڑی میں جارہے تھے کہ ضلع خیبر کے علاقے شاہ کس کے مقام پر نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے جب کہ عبد الصمد آفریدی کو فوری طور پر پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلکس منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

عبدالصمد نے کئی بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جب کہ حال ہی میں آذربائیجان کے شہر میں باکو میں منعقد ہونے والی ورلڈ کیوکشن کراٹے چیمپئین شپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔