امن لانا اور کرپشن ختم کرنی ہے تو حکومت ہمارے حوالے کی جائے، فضل الرحمن

نمائندہ ایکسپریس  اتوار 15 جولائی 2018
بھارتی آبی جارحیت جاری ہے، لگتا ہے کہ ہم پانچ سال بعد پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہوںگے، صدر ایم ایم اے۔ فوٹو : فائل

بھارتی آبی جارحیت جاری ہے، لگتا ہے کہ ہم پانچ سال بعد پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہوںگے، صدر ایم ایم اے۔ فوٹو : فائل

راولپنڈی: ایم ایم اے کے صدر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اگر ملک میں امن لانا ہے اور کرپشن ختم کرنی ہے تو حکومت ایم ایم اے کے حوالے کی جائے۔

راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ مغرب کی پیروی ناکام پالیسی رہی ہے، بھارتی آبی جارحیت جاری ہے، لگتا ہے کہ ہم پانچ سال بعد پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہوںگے، اگر ملک میں امن لانا ہے اور کرپشن ختم کرنی ہے تو حکومت ایم ایم اے کے حوالے کی جائے۔

فضل الرحمن نے کہا کہ ہم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے وکیل ہیں۔ پاکستان اس میں فریق ہے لیکن آج بھی بین الاقوامی فورم پر کشمیر کا مسئلہ اٹھایا جاتا ہے، کیونکر آج پاکستان تنہا ہے اور دنیا کے کسی ملک کی حمایت حاصل نہیں کر سکتا۔ ایک مبنی برحق موقف رکھتے ہوئے بھی ہم دنیا کے کسی ملک کا بھی مفاد اپنے ساتھ وابستہ نہیں کر سکے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔