فیس بک نے ملی مسلم لیگ کے متعدد پیجز اور اکاؤنٹ بند کردیے

نمائندہ ایکسپریس  اتوار 15 جولائی 2018
آزادی اظہار رائے ہر انسان اور سیاسی جماعت کا بنیادی حق ہے، ترجمان تابش قیوم ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

آزادی اظہار رائے ہر انسان اور سیاسی جماعت کا بنیادی حق ہے، ترجمان تابش قیوم ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

لاہور:  سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک نے اپنی ہی پالیسی کی دھجیاں اڑا دیں، سیاسی جماعت ملی مسلم لیگ کے متعدد پیجز اور امیدواران سمیت سرگرم کارکنان کے متعدد اکاؤنٹ بغیر کسی وجہ کے بند کردیے گئے۔

فیس بک انتظامیہ نے حالیہ انتخابات 2018 میں تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے پیجز اور امیدواران کے اکاؤنٹس کو خصوصی تحفظ دینے اور جعلی پوسٹوںکی شناخت کیلیے خصوصی فیچر متعارف کروانے کا اعلان کر رکھا ہے، تمام سیاسی جماعتیں سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کررہی ہیں، فیس بک پر پوسٹر اور وڈیو پیغامات ڈال کر ووٹرز کو اپنی طرف متوجہ کیا جارہا ہے۔

ملی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم کا کہنا ہے کہ آزادی اظہار رائے ہر انسان اور سیاسی جماعت کا بنیادی حق ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔