ذیقعد کا چاند نظر آگیا

نمائندہ ایکسپریس  اتوار 15 جولائی 2018
کمیٹی نے ذی قعد کا چاند دیکھا اور رویت کی بابت باقاعدہ اطلاع چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کو دی۔ فوٹو: فائل

کمیٹی نے ذی قعد کا چاند دیکھا اور رویت کی بابت باقاعدہ اطلاع چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کو دی۔ فوٹو: فائل

کراچی / لاہور: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ذیقعد کا چاند نظرآگیاہے، اس طرح یکم ذیقعد آج 15جولائی بروز اتوار ہے۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق زونل رویت ہلال کمیٹی پنجاب کا اجلاس ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈائریکٹر جنرل اوقاف ومذہبی امور پنجاب  کی زیر صدارت ایوان اوقاف میں ہوا ۔ کمیٹی نے ذی قعد کا چاند دیکھا اور رویت کی بابت باقاعدہ اطلاع چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کو دی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔