ماسکو پہنچنے والے کروشین شائقین فائنل کے مہنگے ٹکٹوں سے پریشان

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 15 جولائی 2018
تین دوست ایک کارڈ پر ’سستے ٹکٹ درکار ہیں‘ لکھ کر اسٹیڈیم کے راستے میں بیٹھ گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

تین دوست ایک کارڈ پر ’سستے ٹکٹ درکار ہیں‘ لکھ کر اسٹیڈیم کے راستے میں بیٹھ گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

ماسکو: ہزاروں میل کی مسافت اور مشقت کے بعد ماسکو پہنچنے والے کروشیا کے 4 شائقین کو فائنل کے مہنگے ٹکٹوں نے پریشان کردیا۔

ڈوبراوکو فلیجر اور تین دوست اپنی ٹیم کا کوارٹر فائنل دیکھنے کیلیے وین پر سوار ہوکر 2000 کلومیٹر کا سفر اور کئی ممالک کی سرحدیں عبور کرتے ہوئے کروشیا سے یوکرین پہنچے، مگر اس سے آگے انھیں متنازع علاقے کرائمیا میں داخل نہیں ہونے دیاگیا جس پر انھیں واپس جانا پڑا،بعد میں ان کی خوشی قسمتی سے ٹیم فائنل میں پہنچی اور وہ چاروں فلائٹ پکڑ کر ماسکو پہنچے مگر ٹکٹ کے نرخ سن کر ان کے ہوش اڑ گئے۔

فلیجر کا کہنا ہے کہ ایک ٹکٹ 2 ہزار ڈالر کا ہے اور ہم چاروں کیلیے 8 ہزار ڈالر دینا ممکن نہیں، اس لیے وہ ایک کارڈ پر ’سستے ٹکٹ درکار ہیں‘ لکھ کر اسٹیڈیم کے راستے میں بیٹھ گئے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔