سعودی عرب میں غیرملکیوں کے ہیوی گاڑیاں چلانے پر پابندی

ویب ڈیسک  اتوار 15 جولائی 2018
ہیوی گاڑیاں چلانے والے غیر سعودی ڈرائیورز پر 5 ہزار ریال جرمانہ عائد ہوگا۔ فوٹو : فائل

ہیوی گاڑیاں چلانے والے غیر سعودی ڈرائیورز پر 5 ہزار ریال جرمانہ عائد ہوگا۔ فوٹو : فائل

ریاض: سعودی عرب میں غیر ملکیوں کے ہیوی گاڑیاں چلانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو جرمانہ کیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی جنرل ٹرانسپورٹ کمیٹی نے غیر سعودی افراد کے ہیوی ٹریفک چلانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں پر 5 ہزار ریال جرمانہ مقرر کر دیا ہے جس کا اطلاق رواں سال یکم اکتوبر سے ہوگا۔ یہ اقدام سعودی شہریوں کی شکایات پر اُٹھایا گیا ہے جس میں ہیوی گاڑیاں چلانے والے غیر ملکی ڈرائیورز کی غفلت اور بڑھتے ہوئے حادثات پر احتجاج کیا گیا تھا۔

سعودی عرب میں ولی عہد شاہ محمد بن سلمان کی جانب سے معیشت کی بحالی اور کاروبار و ملازمت میں سعودی عرب کو خود کفیل بنانے کے لیے انقلابی اقدامات کیے جارہے ہیں جس کے تحت کاروبار اور ملازمت کے مواقع غیر ملکیوں کے بجائے اپنے شہریوں کو فراہم کیے جا رہے ہیں چنانچہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بھی اس پالیسی کو اپنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2023 کے تحت روایت پسند سعودی عرب میں انقلابی تبدیلیاں دیکھنے میں آرہی ہیں جہاں خواتین کو کاروبار اور ملازمت کی مشروط اجازت دی گئی ہے وہیں اب خواتین گاڑی چلانے کی بھی اجازت دے دی گئی ہے تاکہ سعودی عرب می مقامی آبادی کے بڑے حصے کو ملکی معیشت میں حصہ ڈالنے کا موقع میسر آسکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔