فیصل آباد سے لاپتہ 2 کمسن بھائیوں کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

ویب ڈیسک  اتوار 15 جولائ 2018
دونوں بچوں کو تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے، پولیس۔ فوٹو : فائل

دونوں بچوں کو تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے، پولیس۔ فوٹو : فائل

فیصل آباد: پولیس نے منصورآباد سے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے 2 کمسن بھائیوں کی لاشیں برآمد کرلی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے منصورآباد میں گزشتہ روز 7 سالہ ریحان اور 3 سالہ ایان گلی میں کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگئے تھے جس پر اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دی تاہم آج دونوں بھائیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق بچوں کو تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے، دونوں بچوں کی لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔