تین بار کے وزیراعظم کو زمین پر سلایا ایک چادر دی گئی، حسین نوازکا ٹویٹ

مانیٹرنگ ڈیسک  پير 16 جولائی 2018
والد، بہنوئی اور بہن کے لیے کھانا گھر سے لانے کی اجازت نہیں، حسین نواز۔ فوٹو : اے پی پی

والد، بہنوئی اور بہن کے لیے کھانا گھر سے لانے کی اجازت نہیں، حسین نواز۔ فوٹو : اے پی پی

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ تین بار کے منتخب وزیراعظم  کو جیل میں زمین پر سلایا گیا۔

ایک ٹی وی سے گفتگومیں حسین نواز نے کہاکہ ان کے والد کو زمین پرسونے کے لیے صرف ایک چادر دی گئی۔ ان کے والد، بہنوئی اور بہن کے لیے کھانا گھر سے لانے کی اجازت نہیں۔قانون کے مطابق قیدی کوگھر سے کھانا منگوانے کی اجازت ہے۔

حسین نواز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ’مجھے بتایا گیا ہے کہ میرے والد کو رات کو سونے کے لئے بستر نہیں دیا گیا اور غسلخانہ انتہائی غلیظ تھا، عرصۂ دراز سے صفائی نہیں ہوئی تھی۔ اس ملک میں عوامی نمائندوں کی عزت کا دستور نہیں لیکن یہ بنیادی حقوق ہیں جن کا روکنا تشدد ہے۔‘

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔