این اے 78؛ ن لیگی مقبولیت پی ٹی آئی سے 25.58 فیصد زیادہ

مانیٹرنگ ڈیسک  پير 16 جولائی 2018
پہلے سے زیادہ ووٹ لونگا، احسن، بھاری فرق سے ہاریں گے، ابرار،سینٹر اسٹیج میں گفتگو۔ فوٹو: فائل

پہلے سے زیادہ ووٹ لونگا، احسن، بھاری فرق سے ہاریں گے، ابرار،سینٹر اسٹیج میں گفتگو۔ فوٹو: فائل

نارووال: این اے 78میں ن لیگ کی مقبولیت پی ٹی آئی سے 25.58 فیصد زیادہ پائی جارہی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے پروگرام سینٹراسٹیج کے میزبان رحمن اظہرکے عوامی سروے کے مطابق احسن اقبال کیلیے 58.13اور پی ٹی آئی کے ابرارالحق کے لیے 32.55 فیصد لوگوں نے ووٹ ڈالنے کا عزم ظاہر کیا۔ تحریک لبیک کے حق میں 4.65فیصد آوازیں اٹھیں جبکہ اتنے ہی غیرجانبدار نکلے۔ ایک شخص نے کہا کہ میں چھوٹا ووٹ ن لیگ کے وسیم بٹ اور بڑاووٹ پی ٹی آئی کے ابرارالحق کو

دوں گا۔ ایک نوجوان نے کہا کہ جب سے پیدا ہوا، شیر، شیر سنا مگر اس میں ایسی خوبی نظرنہیں آئی،نارروال اس کاگڑھ نہیں رہا، اب تبدیلی آئیگی۔ ایک اور شخص نے کہاہم تبدیلی چاہتے ہیں۔دوسرے نے کہااحسن اقبال نے بہت کام کیا،دوسراکوئی آپشن نہیں۔ایک شخص نے کہا یہاں صرف پی ٹی آئی ملے گی۔

دو افراد نے ن لیگ کانام لیتے ہوئے کہانارروال کانقشہ بدل گیا۔ایک نوجوان نے کہا ابرارالحق اور سجاد میراچھے امیدوارہیں،احسن اقبال اوروسیم بٹ قبضہ مافیاہے۔موٹرسائیکل شخص نے کہا احسن اقبال سب کی ضمانتیں ضبط کرادے گا۔پچھلی بارپی ٹی آئی کوووٹ ڈالنے والے نے کہاابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ ایک نوجوان نے کہانئی نسل حالات حاضرہ دیکھتی ہے،پی ٹی آئی کوووٹ دیں گے۔

ایک شخص نے کہان لیگ نے سڑکیں وغیرہ بنائیں۔ دوسرے نے کہاضمیرکے مطابق فیصلہ کروں گا۔ایک شخص نے کہاعمران خان کوووٹ دیناچاہیے۔ایک شخص نے کہا احسن اقبال نے یہاں اسکول،کالج ،یونیورسٹی،ہسپتال اور اسٹیڈیم بنایا۔ ایک ووٹرنے کہاوہ تحریک لبیک اور بلے کو ووٹ ڈالے گا۔ ایک دکاندارنے کہااحسن اقبال ہماراامیدوارہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔