آرمی چیف سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل باقری کی ملاقات

ویب ڈیسک  پير 16 جولائی 2018
ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی۔ فوٹو : آئی ایس پی آر

ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی۔ فوٹو : آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال، دفاعی تعاون اور پاک ایران بارڈر مینجمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے  مطابق ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال، دفاعی تعاون اور پاک ایران بارڈر مینجمنٹ کے امور زیر غور آئے جبکہ ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے جب کہ تعاون کو فروغ دینے سے خطے کے امن پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔